جماعت اہل سنت گوجرانوالہ کا یوم آ زادی پر تقریبات کا اعلان
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)جماعت اہل سنت ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام اہم اجلاس مرکز انوار المساجد، پاپولر نرسری میں منعقد ہوا
جس میں تنظیمات اہل سنت کے مرکزی و ضلعی قائدین اور علما کرام نے شرکت کی ، صدارت علامہ صاحبزادہ پیر محمد دا ئود رضوی نے کی ۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان اولیائے کرام کا فیضان ہے جو ان کی کاوشوں اور قربانیوں کے نتیجے میں معرضِ وجود میں آیا۔ آزادی عظیم نعمت ہے جس کا شکر ادا کرنے کیلئے جماعت اہل سنت کے زیر اہتمام 14 اگست کو شہدائے پاکستان، تحریک پاکستان کے رہنمائوں اور بانیانِ پاکستان کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی اور یادگاری تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید میلادالنبی کے موقع پر محافلِ میلاد، جلوس اور ریلیوں کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔