حافظ آباد:طلبا اور طالبات میں خطاطی اور مصوری کے مقابلے
حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا)پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں شفقت شفیق آرٹ گیلری کے زیرِاہتمام 45ویں خطاطی و مصوری کلاسز کی۔۔
اختتامی تقریب اور خطاطی و مصوری کے مقابلے پریس کلب میں منعقد ہوئے ۔ تقریب میں شہر بھر کے طلبا و طالبات، ان کے والدین اور معززینِ شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مقابلہ جات کے ججز میں صدر آل پاکستان پینٹر اینڈ آرٹسٹس ایسوسی ایشن گوجرانوالہ سٹی امجد ایاز اور معروف پینٹر محمد فیاض لدھیوالا وڑائچ شامل تھے ۔ پہلی پوزیشن فجر راشد، دوسری خدیجہ زینب اور تیسری پوزیشن ارشمان نے حاصل کی۔