سیالکوٹ:مالک کے لاکھوں روپے خورد برد کرنے پر ملازم کیخلاف مقدمہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مالک کی لاکھوں روپے کی رقم خورد برد کرنے والے ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ نواں پنڈی میں مالک آفتاب نے اویس کو 3لاکھ10ہزار روپے کی رقم غلام مرتضیٰ کو پہنچانے کو کہا تو ملزم اویس نے رقم نہ پہنچائی بلکہ خورد برد کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔