یوم آ زادی پر صفائی ستھرائی کا خصوصی پلان ، چھٹیاں منسوخ

یوم آ زادی پر صفائی ستھرائی کا خصوصی پلان ، چھٹیاں منسوخ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت 14 اگست جشن آزادی کے موقع پر چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی۔۔۔

 ہدایات پر چیف ایگزیکٹو آفیسر جی ڈبلیو ایم سی فرحان مجتبیٰ نے صفائی ستھرائی کا خصوصی پلان جاری کردیا، 14 اگست کو 13 تحصیلوں کے افسر وعملہ (آئی ٹی کنٹرول روم، شکایات سیل، لینڈ فل، ہیڈ آفس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں،ڈویژنل ہیڈکوارٹرز، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اور تحصیلوں میں یوم آزادی تقریبات کے موقع پر ( امپیریل کنٹریکٹر، آرار ویسٹ مینجمنٹ، ڈائیو اور کیڈ مارکیٹنگ) کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ورکرز اور آپریشن کی گاڑیوں کو پوری طرح متحرک رکھا جائے ، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے شہر بھر کی تمام شاہراہوں، گلیوں ، محلوں اور پارکس کے اندر اور اطراف میں صفائی کے بہترین اقدامات اور انتظامات کئے جائیں گے آپریشن میں عملہ کے ساتھ ساتھ گاڑیاں بھی حصہ لیں گی تاکہ 14 اگست جشن آزادی کے دن شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے اور شکایات کے ازالے کے لئے ہیلپ لائن 1139 اور ٹال فری نمبر 080011155 پر رابطہ کریں۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہیلپ لائن، ورکشاپ اور لینڈ فل سائٹ بھی ہمہ وقت آپریشنل رہیں گی اور تمام سٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں