علی پورچٹھہ:ناکہ بندی کے دوران 2 منشیات فروش گرفتار

علی پورچٹھہ:ناکہ بندی کے  دوران 2 منشیات فروش گرفتار

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )پولیس چوکی رسولنگر نے 2 منشیات فروش گرفتار کرکے بڑی مقدار میں چرس، رقم اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔ سب انسپکٹر شفیق احمد، محرر ذکااللہ اور دیگر اہلکار ناکہ۔۔۔

 پر موجود تھے کہ مخبر کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ پولیس نے تیمور آفتاب عرف سونو کو گرفتار کر کے 2 کلو چرس، ناجائز پسٹل بمعہ گولیاں اور 15ہزار 400روپے برآمد کر لیے ۔ اس دوران محمد زمان کو بھی حراست میں لے کر 3 کلو چرس اور 27 ہزار روپے برآمد کیے گئے ۔پولیس نے دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں