نوشہرہ ورکاں:محکمہ جنگلات کی جانب سے مفت پودے تقسیم

نوشہرہ ورکاں:محکمہ جنگلات کی جانب سے مفت پودے تقسیم

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )جشن آزادی کے حوالے سے محکمہ جنگلات پنجاب کامونکے فاریسٹ رینج اور گوجرانوالہ فاریسٹ ڈویژن کے زیر اہتمام تھانہ والا چوک میں مختلف اقسام کے پودوں کا سٹال لگایا گیا۔

 جس میں شہریوں کو فری پودے تقسیم کئے گئے اس اقدام کا مقصد شہریوں میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ جنگلات کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ کے بارے شعور بیدار کرنا تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں اور ان کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جا سکے اس سے آنے والی نسلوں کو ایک سر سبز اور محفوظ ماحول مہیا کیا جا سکے گا ۔بعد ازاں شجر کاری مہم مون سون 2025 کے سلسلہ میں تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رحمن سلیمان نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر رینج فاریسٹ آفیسر راؤ محمد عارف مشتاق، بلاک آفیسر رانا نذیر حسین اور فیلڈ سٹاف بھی موجود تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں