چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر سکیو رٹی کے انتظامات مکمل
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر ضلع بھر میں 5مجالس اور12جلوسوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔2500سے زائد پولیس افسر و ملازمین ضلع بھر میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔
سٹی پولیس آفیسر ایازسلیم نے تمام افسر وں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چہلم امام حسینؓ کے دوران مجاریہ سکیورٹی پلان پر سختی سے عمل کیا جائے اور مجالس اور جلوسوں میں نفری تعینات کی جائے ۔ڈویژنل ایس پیزکا فرض ہے کہ وہ خود فو ل پر و ف سکیو رٹی انتظا ما ت چیک کریں اورپوائنٹس پر تعینات نفری کو بریف کریں۔ ڈیوٹی میں کوتاہی اور غیر حاضر رہنے والے پولیس افسر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر سی پی اوآفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ چہلم امام حسین ؓکے دوران اپنے گردونواح سے با خبر رہیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 یا متعلقہ تھانہ کو اطلاع دیں ۔