حافظ آباد :ایک ہفتہ کے دوران 25 منشیات فروش گرفتار
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ ہفتے بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔۔۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے 25 بدنامِ زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 22 کلو 580 گرام چرس، 1200 گرام ہیروئن اور 68 لیٹر شراب برآمد کرلی ۔