ضلعی انتظامیہ کی یومِ آزادی و معرکہ حق کی تقریبات

ضلعی انتظامیہ کی یومِ آزادی و معرکہ حق کی تقریبات

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اے سی آفس وزیرآباد میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

 ایم پی اے وقار چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد عبدالقدیر خان زرکون، ڈی ایس پی سرکل ملک فیاض احمد، تحصیلدار عون عباس چٹھہ،چیف آفیسر بلدیہ عمیر دلداروڑائچ،انچارج ریسکیو فیاض احمد ،صدر مرکزی تنظیم تاجران ناصر محمود اللہ والے ،شیخ بلال ،کرنل (ر)وقار انور شیخ،پرنسپل قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول انعم سعید،ڈی ای او سبطین مظہر،ڈی ڈی ای او عمران احمد،ڈی ایس پی ٹریفک پولیس بابر،پی ایس او منیر عالم، شہزاد، اکبر بٹ، خواجہ شعیب، اشرف نثار،ڈاکٹر رضا سلطان،زاہد محمود ہاشمی، صفدر،اے ای او آفتاب صادق چیمہ ،اے ای او تعظیم طاہر،سلمان مسعود بٹرسمیت سماجی شخصیات،سکولز کے طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز صبح سویرے پرچم کشائی سے ہوا۔قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کے بچوں کے خوبصورت ٹیبلوز، ملی نغموں کی پرفارمنس نے تقریب کے رنگ دوبالا کر دیئے ۔ وقار چیمہ نے خطاب کرتے کہا کہ معرکہ حق آپریشن نے جشن آزادی کی خوشیاں دوبالا کر دی ہیں، آزاد وطن اللہ کی عظیم نعمت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں