ڈسکہ اورگردونواح میں ون ویلنگ ہوتی رہی‘متعدد زخمی

ڈسکہ اورگردونواح میں ون ویلنگ ہوتی رہی‘متعدد زخمی

موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ اوراسکے گردنواح میں انتظامیہ کی غفلت سے یوم آزادی پر ون ویلنگ کا سلسلہ عروج پر رہا،متعدد نوجوان موٹرسائیکلوں سے گر کر شدیدزخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق سرکل بھرمیں نوجوان اپنے موٹرسائیکلوں کے سائلنسر نکال کر ون ویلنگ کرے رہے جبکہ انتظامیہ ون ویلرزکیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے یوم آزادی کے سٹال دیکھنے میں مصروف رہی ۔پولیس کی طرف سے سرکل بھرمیں ون ویلرز کیخلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ون ویلنگ کے دوران متعدد موٹرسائیکل سوار نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے شدیدزخمی ہوگئے جن کو مقامی ہسپتالوں میں پہنچادیاگیا ہے ۔ علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ سرکل بھر میں ون ویلنگ کا نوٹس لیاجائے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں