کامونکے :چوری کی وارداتوں میں شہری قیمتی اشیا سے محروم
کامونکے (نامہ نگار)چوری کی وارداتوں میں شہری قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے ۔گزشتہ رات ٹبہ محمد نگر کے ارشد کی فیکٹری سے نامعلوم چور ہزاروں روپے کے تار چوری کرکے لے گئے ۔
ٹبہ محمد نگر کے خلیل کی حویلی سے نامعلوم چوربجلی کی موٹر، پنکھا اور دیگر سامان لے گئے ۔ فیصل ٹاؤن کے اسد کی حویلی سے بجلی کی موٹر چوری ہوگئی۔ حبیب پورہ کے شہزاد کی حویلی سے نامعلوم چور گندم اور مرغیاں لے گئے ۔ کوٹلی مہاراں کے لقمان کی حویلی سے بکرا چوری کرلیا گیا۔