نفاذ اسلام کے بغیر آ زادی کا مقصد پورا نہیں ہوگا :علما

نفاذ اسلام کے بغیر آ زادی کا مقصد پورا نہیں ہوگا :علما

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )پاکستان بنانے میں اہلسنت علما کا کردار قابل فخرہے ،قرآن و سنت کا نظام نافذ کئے بغیر آزادی کے مقاصد پورے نہیں ہوسکتے ،قائداعظم پاکستان کو سیکولر نہیں اسلامی ریاست بنانا چاہتے تھے۔۔۔

یہی وجہ ہے کہ علما و مشائخ نے تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کیا،قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اگر زندہ ہوتے تو پاکستان میں آج اسلام کا نفاذ ہوچکا ہوتا،ان خیالات کا اظہار علامہ پیر خالد حسن مجددی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیصل سلطان،مفتی ابوبکر صدیق، الحاج مولانا اکبرنقشبندی،قاری فیاض الحسن صدیقی،قاری پیر اشرف شاکر،اکرام بابر کھوکھر،حافظ انور رضا رضوی،مولانا غلام عباس چٹھہ،مولانا عبدالمجید کیلانی،مولانااشرف رضا،مولانا سرفراز فیاضی،قاری یٰسین نعیمی،مولاناشبیر احمد چشتی،مولانا ضیا اللہ قادری،نعمان احمد صدیقی،قاری الیاس قادری،عارف وڑائچ،مولانارفیق رضوی،حافظ رفیق قادری،عدیل عارف،سید ڈاکٹر یاسر ستار ہاشمی،مولانا طالب حسین مجددی،مولانا افتخار الحسن نوری،مولانا ناظم حسین نقشبندی،ڈاکٹر حبیب الرحمن رضوی نے جماعت اہلسنت پاکستان سٹی گوجرانوالہ کے زیراہتمام یوم آزادی معرکہ حق کے سالانہ تذکرہ بانیان پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ معرکہ حق نے یوم آزادی کی خوشیاں دو بالا کر دی ہیں، معرکہ حق جیت کر پاکستان نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا،پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کو گھر میں گھس کر مارا ہے ، انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے وژن پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانا ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں