لدھیوالہ وڑائچ:راستہ روک کر لڑکی سے غیر اخلاقی حرکات
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی )لدھیوالہ کے محلہ افضل ٹاؤن میں چچاکے گھر سے واپس جانے والی10سالہ لڑکی سے اوباش کی غیر اخلاقی حرکات پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
لدھیوالہ کے محلہ افضل ٹاؤن کے رہائشی محمد عظیم کی 10سالہ بیٹی (م )کو واصف بھٹی نے راستہ روک کر غیر اخلاقی حرکات شروع کر دیں لڑکی کے شور پر اہل محلہ کے جمع ہونے پر ملزم فرار ہو گیا۔