لدھیوالہ وڑائچ:مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل ،دکان سے کپڑا چوری
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی ) نماز جمعہ ادا کرنے گئے نمازی کی مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہو گئی ۔
انجمن تاجران کے سابق صدر کی دکان سے خواتین ہزاروں روپے کا کپڑا لے گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ کے علاقے غوثیہ بازار میں واقع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے آنے والے اشرف ہاشمی کی مسجد کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چور لے گئے جبکہ سابق صدر انجمن تاجران قیصر کی کلاتھ شاپ سے دو خواتین ہزاروں روپے کے کپڑے کے تھان چوری کر کے لے گئیں۔