سی ای او ہیلتھ اتھارٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر ایوب عادل ٹریفک حادثے میں زخمی

سی ای او ہیلتھ اتھارٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر  ایوب عادل ٹریفک حادثے میں زخمی

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر ایوب عادل گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ۔

بتایا گیا ہے کہ وہ شام کو وزیر آباد ہسپتال کے اچانک دورے کے لئے جارہے تھے کہ گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جنہیں سول ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اطلاع ملنے پر ان کی عیادت کی ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر عتیق احمد کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں