مخالفین کی فائرنگ ،گھرکے باہر بیٹھا شخص جاں بحق

مخالفین کی فائرنگ ،گھرکے باہر بیٹھا شخص جاں بحق

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ اروپ کے علاقہ میں سابق رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

بتایا گیا ہے کہ ونیہ والا کا رہائشی 32 سالہ ساجد گھر کے قریب بیٹھا تھا کہ مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ رضوان ،انور اور حبیب اللہ وغیرہ کی ساجد کے ساتھ رنجش چلی آ رہی تھی جس کی پاداش میں گزشتہ روز ملزموں نے فائرنگ کر کے ساجد کو قتل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں