ڈسکہ کی سڑکوں پر ڈاکوراج ، متعدد افراد لٹ گئے
ڈسکہ،ہیڈ بمبانوالہ (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار ) مختلف وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے ۔ مزمل علوی ہمراہ نویدارشد لوڈر رکشہ پر جارہے تھے کہ جامکے چیمہ روڈ پر پہلے سے موجود تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کے۔۔۔
زور پر ایک لاکھ 75ہزارروپے اور دو موبائل فون چھین لئے جامکے چیمہ کے قریب محمدعرفان علی سے تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر 35ہزارروپے چھین لئے ، آڈھا کے قریب دونامعلوم افرادنے اسلحہ کے زور پر محمدتوصیف سے 27ہزار روپے ، موبائل فون ودیگر سامان چھین لیا ۔ اوٹھیاں کے قریب تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر امانت علی سے موٹر سائیکل، رقم اور موبائل فون چھین لیا۔آڈھا گراؤنڈ سے محمدسمیر کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی ۔