تجاوزات کے خاتمہ میں رکاوٹ برداشت نہیں ہو گی :کمشنر

تجاوزات کے خاتمہ میں رکاوٹ برداشت نہیں ہو گی :کمشنر

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کو یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ ادارے مؤثر اقدامات جاری رکھیں۔

 انہوں نے یہ ہدایات ڈوثرن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بذریعہ ویدیو لنک اجلاس میں جاری کیں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن محمد شفیق ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قمر زیشان ،انچارج پیرا فورس اتھارٹی محسن ڈھلوں،اے سی جی و دیگر متعلقہ محکموں کے افسر وں نے اجلاس میں شرکت کی۔کمشنر نے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ کمشنر نے واضح کیا کہ سڑکوں، بازاروں اور فٹ پاتھوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات نہ صرف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بنتی ہیں بلکہ عوام کی آمدورفت میں بھی مشکلات پیدا کرتی ہیں، اس لیے ان کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے اہداف کے حصول کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں