صوبائی وزیر شافع حسین کی ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او گجرات سے ملاقات
گجرات (نامہ نگار )صوبائی وزیر صنعت چودھری شافع حسین نے ڈی سی گجرات نورالعین قریشی اور ڈی پی او رانا عمر فاروق سے الگ الگ ملاقات کی۔۔۔
، گجرات میں ترقیاتی کاموں اور امن و امان و دیگر پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شافع حسین نے کہا کہ اب ضلع گجرات ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا، اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جا رہے ہیں امن و امان کی شرح نہ صرف گجرات بلکہ پورے پنجاب میں بہتر ہو رہی ہے ۔