سیلاب متاثرین کوبنیادی ضروریات پورا کرنا ترجیح:خالد وسیم
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا)لائنز کلب سیالکوٹ کے صدر خالد وسیم ایڈووکیٹ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ۔طاہر مجید کپور ڈسٹرکٹ مینٹور، شفقت چودھری ملٹی پل کونسل چیئرمین ودیگر لائنز نے شرکت کی۔
حالیہ بارشوں اور سیلاب پرفیصلہ کیا گیا کہ سیالکوٹ کے متاثرہ علاقوں کا فوری سروے کیا جائے گا ۔خالد وسیم نے کہا متاثرین کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ تمام ارکان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امدادی سرگرمیاں جاری رکھی جائینگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments