سیالکوٹ:پاسپورٹ دفتر کے باہر سڑک پر قبضہ ، 4 افراد گرفتار

سیالکوٹ:پاسپورٹ دفتر کے باہر سڑک پر قبضہ ، 4 افراد گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ مراد پور کے علاقہ پکاگڑھا پاسپورٹ دفتر کے باہر ایجنٹس اور ٹاؤٹ مافیا نے سڑک پر تجاوزات قائم کر رکھی تھیں 4ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔

 پاسپورٹ دفتر کے باہرایجنٹ ٹاؤٹ مافیا نے سڑک پر قبضہ کر رکھا تھا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہورہا تھا جبکہ یہ ایجنٹس پاسپورٹ بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں کو گمراہ کر کے ناجائز طور پر رقم بھی وصول کرتے تھے شہریوں کی شکایات پر ڈی پی او فیصل شہزاد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مرادپور سب انسپکٹر قیصر بشیر گھمن کو کارروائی کی ہدایت کی، ،پولیس نے 4 ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ۔ ڈی پی او فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ شہریوں کو تنگ کرنا اور ان سے ناجائز فائدہ اٹھانا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں