پی ایم اے اور وائی ڈی اے گجرات کے فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپ

پی ایم اے اور وائی ڈی اے گجرات  کے فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپ

گجرات (سٹی رپورٹر )پی ایم اے اور وائی ڈی اے گجرات کی ٹیم ڈاکٹر سعود افضل کی سربراہی میں ضلع گجرات کے سب سے زیادہ سیلاب متاثرہ علاقے قلعہ دار، سندھار اور کوٹ غلام میں پہنچی اور فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپ لگایا۔۔۔

 ٹیم نے 500 سے زائد سیلاب سے متاثرہ مریضوں کا چیک اپ کیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ آج ہیڈمرالہ، بجوات اور ٹانڈہ میں کیمپ لگایا جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مقامات پر فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپ لگانے کا سلسلہ جاری رہیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں