پی پی ایس سی :مختلف محکموں کی اسامیوں کیلئے نتائج کااعلان

پی پی ایس سی :مختلف محکموں کی اسامیوں کیلئے نتائج کااعلان

کامیاب امیدواروں کو پروفیشنسی ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے کال لیٹرز اپلوڈ ہونگے

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن تین تحریری اور تین حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پلاننگ انفارمیشن اینڈ ریفارم یونٹ میں ریسرچ ایسوسی ایٹ کی ایک اسامی کے لیے 14 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں اور انہیں پروفیشنسی ٹیسٹ کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے ۔ اسی محکمے میں پلاننگ آفیسر کی ایک اسامی کے لیے 13 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ڈیٹا اینالسٹ کی ایک اسامی کے لیے 9 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینئر کی 5 اسامیوں کے لیے 5 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔ پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیا کی ایک اسامی کے لیے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔ اسی طرح پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن، انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ سول انجینئر / اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول کی ایک اسامی کے لیے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو پروفیشنسی ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں