وزیر اقلیتی امور رمیش اروڑہ کاکیمپ جیل کادورہ
لاہور (خبر نگار)وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کیمپ جیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اقلیتی قیدیوں اور بچوں کے ساتھ منعقدہ بین المذاہب افطار میں شرکت کی۔
افطار تقریب میں سابق وزیر اعجاز عالم، پارلیمانی سیکرٹری سونیا عاشر اور مفتی عاشق حسین سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل اور جیل انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے قیدیوں کو رمضان المبارک اور آنے والی عید کی مبارکباد دی۔