ضلعی ہارٹی کلچر ایجنسیوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کا فیصلہ

ضلعی ہارٹی کلچر ایجنسیوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کا فیصلہ

ڈی جی کی شعبہ ہائے مارکیٹنگ کو نئے معاشی امکانات تلاش کرنے کی ہدایت

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پی ایچ اے کا سرکاری وسائل پر انحصار کم کرنے اور مالی خودمختاری کے حصول کی جانب اہم پیش رفت،ڈی جی راجہ منصور احمد کے حکم پر پی ایچ اے کا ضلعی ہارٹی کلچر ایجنسیوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کا فیصلہ،اے ڈی جی مرزا ولید بیگ نے ضلعی ایجنسیوں کے شعبہ ہائے مارکیٹنگ کو نئے معاشی امکانات تلاش کرنے کی ہدایت کر دی، ایڈیشنل ڈی جی کا کہنا تھا کہ ضلعی ایجنسیاں کاروباری تشہیر کے ذرائع بشمول ڈیجیٹل سٹریمرز کو بڑھانے کے لیئے اقدامات کریں، ایجنسیاں کمرشل نرسیوں اور گفٹ و فلاور شاپس کے ذریعے بھی آمدن بڑھانے کے ذرائع پیدا کریں، شعبہ مارکیٹنگ ضلعی ایجنسیوں کی آمدن میں اضافہ کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، ایجنسیاں اپنے اضلاع میں باغات اور گرین بیلٹس کی دیکھ بھال و بحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں،پرانے باغات کی نگہداشت کے ساتھ نئے باغات کے قیام کے لیئے جگہوں کی تلاش کا عمل بھی جاری ہے ، نئے باغات میں جدید جاگنگ ٹریکس اور بچوں کے لیئے تفریحی مواقع فراہم کیئے جائیں گے ، موسمِ گرما کی آمد کے پیشِ نظر ضلعی ایجنسیاں شجرکاری مہمات پر بھی توجہ دے رہی ہیں، پی ایچ اے کا مقصد شجرکاری کو گلوبل وارمنگ کے پیشِ نظر ایک تحریک کی شکل دینا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں