کلاسز آن لائن ،اس لیے ہاسٹلز خالی کرنیکاکہا گیا:یو ای ٹی حکام
رات گئے طالبات کو ہاسٹل خالی کرنے پر مجبور کرنا افسوسناک:اسلامی جمعیت
لاہور(خبر نگار )یو ای ٹی لاہور کے سینئر وارڈن ڈاکٹر اعجاز احمد کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے یونیورسٹی ترجمان نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں اس وقت تمام کلاسز کو آن لائن موڈ میں منتقل کیا جا چکا ہے ۔ اس تناظر میں طالبات کو ہاسٹلز خالی کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں اور انہیں اپنے گھروں کو واپس جانے کا کہا گیا تھا۔دریں اثنا اسلامی جمعیت طلبہ نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے گرلز ہاسٹل میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات گئے طالبات کو ہاسٹل خالی کرنے پر مجبور کرنا اور ان کے ساتھ غیر مناسب اور توہین آمیز رویہ اختیار کرنا انتہائی افسوسناک اور قابلِ تشویش ہے ۔ طالبات کا مؤقف تھا کہ انہیں وائس چانسلر کی جانب سے اجازت حاصل ہے اور وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے صبح تک وائس چانسلر کو درخواست دینا چاہتی ہیں۔