کامونکے :پیشی سے واپسی پر مخالفین کی فائرنگ ،3زخمی

کامونکے :پیشی سے واپسی پر مخالفین کی فائرنگ ،3زخمی

کامونکے (نامہ نگار )عدالت میں پیشی بھگت کر واپس جانے والے گروپ پر مخالفین کی فائرنگ،راہگیر لڑکے سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ بھٹہ ٹاؤن کے جماعت گجرنے نصیر عرف گوگا گجروغیرہ کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کروارکھا ہے۔۔۔

گزشتہ روز جماعت گجر گروپ عدالت میں پیشی بھگت کر واپس جار ہا تھا کہ مخالفین نصیر گجر،لیاقت عرف ہیرا گجر اور رحمت علی وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے جماعت گجر گروپ کا 28 سالہ عمر گجر،20 سالہ ظہیر گجر اور موضع سالار منہیس کا راہگیر 12سالہ ندیم ڈوگر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ، فائرنگ کے بعد ملزم کار اور موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے ۔تینوں زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں