وزیرآباد:قبرستان سے در خت چوری

وزیرآباد:قبرستان  سے در خت چوری

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیرآباد شہر کے قدیمی و سب سے بڑے قبرستان سے درخت چوری کرنے والے دو ملزموں کیخلاف تھانہ سٹی وزیرآباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ، درخت کاٹنے کی ویڈیو دو روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔۔۔

 وزیرآباد کے علاقہ پیر مٹھا روڈ پر واقع قبرستان سے درخت کاٹنے والوں کیخلاف بلدیہ وزیرآباد کے ملازم و انفورسمنٹ انسپکٹر داؤد عشرت کی مدعیت میں حاجی رفیق اور عامر گورکن کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں