منشا اﷲبٹ کاپھاٹک پر زیر تعمیر فلائی اوور منصوبے کا دورہ

منشا اﷲبٹ کاپھاٹک پر زیر تعمیر فلائی اوور منصوبے کا دورہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )رکن صوبائی اسمبلی منشا اﷲبٹ نے عدالت گڑھا ریلوے پھاٹک پر زیر تعمیر فلائی اوور کے منصوبے کا دورہ کیا اور کام کی رفتار و معیار کا جائزہ لیا۔۔۔

اس موقع پر سابق میئر و ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ توحید اختر چودھری، چودھری بشیر اور صدر مسلم لیگ (ن) پی پی 47 چودھری نواز بھی ہمراہ تھے ۔منیجر پیسپ علی خان اور ریزیڈنٹ انجینئر شاکر نے بریفنگ دیتے بتایا کہ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور جلد ہی یہ پل ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ منشا اﷲبٹ نے پیسپ حکام کو ہدایت کی کہ یونین کونسل مظفر پور کا دفتر جو فلائی اوور کی تعمیر کے باعث مسمار کردیا گیا تھا، مجوزہ مقام پر فوری طور پر دوبارہ تعمیر کیا جائے ۔ پیسپ کی اولین ذمہ داری ہے کہ جاری منصوبوں میں معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ منصوبے دیرپا ثابت ہوں اور عوام طویل عرصے تک ان سے مستفید ہوسکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں