سیالکوٹ: رکشہ سوار خاتون کے ساتھ بدتمیزی، ملزم گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) تھانہ مرادپور کے علاقہ گوہد پور میں ایک رکشہ پر سوار خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے موٹرسائیکل سوار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد۔۔۔
ڈی پی او فیصل شہزاد نے نوٹس لیا اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت سلمان اشرف ساکن کالا کھانبرہ کے نام سے ہوئی۔