گورنمنٹ کالج بوائز اینڈ گرلز کی دیوار 30سال بعدبھی نہ بن سکی
گوندلاوالہ( نامہ نگار)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج بوائز اینڈ گرلز قلعہ دیدارسنگھ کی بیرونی دیوار 30 سال گزرنے کے باوجود تعمیر نہ ہوسکی جسکے باعث سکیورٹی خدشات پیدا ہوگئے ۔ بیرونی دیوار نہ ہونے سے کالج انتظامیہ اور طلبہ میں خوف کی فضا پائی جاتی ہے ۔کالج پرنسپل پروفیسر ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ۔۔۔
کچھ مقامی افراد نے کالج کی بیرونی دیوار کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالی ہوئی ہے البتہ 22.11.2022 سیٹلمنٹ کمشنر ریونیو ہائیکورٹ فیصلے کے مطابق یہ زمین صوبائی حکومت کی ملکیت ہو چکی ہے ، اسکے باجود دیوار تعمیر نہیں کی جاسکی موجودہ حالات میں 600لڑکیوں اور 300لڑکوں کو سکیو رٹی خدشات لاحق ہیں ۔ خاص طور پر دو سال سے لڑکیوں کے داخلے کے بعد کالج انتظامیہ انتہائی پریشان کن صورتحال سے دو چار ہے اس سے پہلے بھی کئی بار کالج انتظامیہ کی طرف سے مختلف اداروں کو دیوار کی تعمیر کے لیے لیٹر لکھے جا چکے ہیں مگرکوئی عمل درآمد نہیں ہو سکا کالج انتظامیہ اور طلبہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز اور ڈی سی گوجرانوالہ نوید احمد سے اپیل کی ہے کہ کالج کی بیرونی دیوار تعمیر کر ائی جائے تاکہ طلبہ سکیورٹی کے بغیر خدشات تعلیم جاری رکھ سکیں۔