نئی تعمیر شدہ وزیرآباد روڈ افتتاح کیلئے بند، شہریوں کو مشکلات

 نئی تعمیر شدہ وزیرآباد روڈ افتتاح کیلئے بند، شہریوں کو مشکلات

سڑک کی بندش سے ایمبولینسز کو مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں بھی دشواری

 سیالکوٹ،موترہ ( نمائندہ دنیا،نامہ نگار) ڈسکہ شہر میں نئی تعمیر شدہ وزیرآباد روڈ کو افتتاح کے موقع پر دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا، جس کے باعث سول ہسپتال ڈسکہ سمیت دیگر علاقوں کو جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اطلاعات کے مطابق سڑک کی بندش سے ایمبولینسز کو مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں بھی سخت دشواری ہوئی۔ شہریوں نے شکایت کی کہ اگر سڑک کا افتتاح ہی کرنا تھا تو ایک طرف بند کر کے کیا جا سکتا تھا، مگر دونوں اطراف بند کرنے سے عوام کو غیر ضروری پریشانی میں مبتلا کیا گیا۔پولیس اہلکاروں نے سڑک کے دونوں جانب گاڑیاں کھڑی کر کے راستہ مکمل بند کر رکھا تھا، جس سے آنے جانے والے شہری پریشان ہو گئے ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں