کامونکے :ڈکیتی کی وارداتوں میں 4 افراد کو لوٹ لیا گیا

 کامونکے :ڈکیتی کی وارداتوں  میں 4 افراد کو لوٹ لیا گیا

کامونکے (نامہ نگار )ڈکیتی کی وارداتوں میں 4 افراد کو لوٹ لیا گیا۔

 تاج ٹاؤن کے اویس سے ویٹرنری ہسپتال کے قریب دو ڈاکو ایک لاکھ 3 ہزار پانچ سو روپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔لاہور کے اشتیاق سے جی ٹی روڈ گھنیا کے نزدیک 2 ڈاکو 2 لاکھ 60 ہزارروپے چھین کر لے گئے ۔واپڈا ٹاؤن کے خرم شہزاد سے جی ٹی روڈ چیانوالی کے قریب2ڈاکوساڑھے چار لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے جبکہ سلمان سے موڑ ایمن آباد کے نزدیک ڈاکو قیمتی سامان چھین کر لے گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں