کامونکے :ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

کامونکے :ٹرک کی زد میں آکر  موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

کامونکے (نامہ نگار )جی ٹی روڈ پر منی ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز عالمگیر روڈ کا 21 سالہ سمیع اللہ میونسپل کمیٹی دفتر کے قریب زیر تعمیر سگنل فری یوٹرن سے موٹر سائیکل گزارنے کی کوشش کررہا تھا کہ گوجرانوالہ کی جانب سے آنے والے منی ٹرک نے کچل دیا جس کے نتیجہ میں سمیع اللہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا۔

جی ٹی روڈ پر منی ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز عالمگیر روڈ کا 21 سالہ سمیع اللہ میونسپل کمیٹی دفتر کے قریب زیر تعمیر سگنل فری یوٹرن سے موٹر سائیکل گزارنے کی کوشش کررہا تھا کہ گوجرانوالہ کی جانب سے آنے والے منی ٹرک نے کچل دیا جس کے نتیجہ میں سمیع اللہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں