سیالکوٹ:کوسٹر کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

سیالکوٹ:کوسٹر کی ٹکرسے  موٹر سائیکل سوار جاں بحق

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تیز رفتار کوسٹر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔

تھانہ سبز پیر کے علاقہ کنگرہ روڈ پر 35سالہ گل شیر سکنہ ظفروال موٹرسائیکل پر سیالکوٹ جارہا تھا کہ تیز رفتار کوسٹر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا ریسکیو 1122 گل شیر کو ہسپتال منتقل کررہی تھی کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں