شعیب بھٹی کو پنجاب بار کونسل کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد

 شعیب بھٹی کو پنجاب بار کونسل  کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد

حافظ آباد (نمائندہ دُنیا)ممتاز بزنس مین اور سابق چیئرمین و صدر پریس کلب رانا ارشد انجم نے ممتاز ماہر قانون، صدر پرائم لائرز فورم شاہد ہنجرا کے ہمراہ شعیب بھٹی کو پنجاب بار کونسل کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر رانا ارشد انجم اور شاہد ہنجرا نے کہا شعیب بھٹی کی شاندار کامیابی نا صرف وکلا برادری کا فخر ہے بلکہ یہ ضلع حافظ آباد کے لیے بھی باعثِ اعزاز ہے ۔ وہ باصلاحیت، اصول پسند اور خدمت کے جذبے سے سرشار قانون دان ہیں جنکی کامیابی سے امید ہے کہ قانونی برادری کے مسائل کے حل اور بار کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا۔ شعیب بھٹی نے کہا وہ دیانتداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں