گجرات:ماحولیاتی آلود گی پھیلانے پر صنعتی یو نٹ سیل

گجرات:ماحولیاتی آلود گی  پھیلانے پر صنعتی یو نٹ سیل

گجرات (سٹی رپورٹر،نامہ نگار)ماحولیاتی آلودگی کے خلاف ای پی اے گجرات کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی سی گجرات نورالعین کی ہدایت پر ضلعی آفیسر ماحولیات اسامہ ماجد کی نگرانی میں مختلف صنعتی یونٹس اور بھٹوں کے معائنے کیے گئے جن میں دو یونٹس میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیاں پائی گئیں۔

ایک یونٹ کو سیل کر دیا گیا جبکہ ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔پولی تھین بیگز کے خلاف کارروائی کے دوران 25 کلوگرام ممنوعہ بیگز ضبط کیے گئے ۔ اسی طرح سموگ کنٹرول مہم کے تحت 25 گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا جن میں 11 گاڑیاں دھواں خارج کرنے کی مرتکب پائی گئیں اور ان پر 22 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں