آقائے دوجہاں ؐکے موئے مبارک کی راہوالی آمد، زیارت کر نیوالوں کا تانتا
راہوالی (نامہ نگار)آقائے دوجہاں ؐکے موئے مبارک کی راہوالی آمد پر استقبال اور زیارت کیلئے راہوالی اور گردونواح سے آنے والے عاشقانِ رسول کا تانتا بندھا رہا ۔2بجے سے رات گئے تک جامعہ چشتیہ رضویہ ضیا القرآن راہوالی میں زیارت کرنے والوں کا رش رہا ۔
ڈنمارک میں دین کی تبلیغ کے فرائض انجام دینے والے علامہ حنیف چشتی ؒ کے جانشین اول پروفیسر محمد سعید احمد چشتی حضور نبی اکرم ؐ کے موئے مبارک کا تحفہ لے کر راہوالی جامعہ مسجد گلزار مدینہ پہنچے تو سینکڑوں کی تعداد میں دینی مدارس کے طلبا ، علمائے کرام اور عاشقانِ رسول ؐ نے والہانہ استقبال کیا ، جلوس کے راستے میں موئے مبارک کے بکس اور قائدین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔