ڈسکہ: ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

ڈسکہ: ٹریفک حادثات میں موٹر  سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

موترہ‘ڈسکہ(نامہ نگار ‘نمائندہ دنیا)تیزرفتار ڈ مپر کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

 ریسکیو 1122 کے مطابق جامکے چیمہ کا نوجوان عبداﷲ موٹرسائیکل پر جارہاتھا ،راجوکے کے قریب ڈمپر نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔راجہ گھمان پل کے قریب دوموٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔ ڈھلم ٹاؤن کارہائشی 60سالہ اصغر علی موٹر سائیکل پر جارہاتھاکہ پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار موٹر سائیکل نے ٹکر ماردی اصغر علی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں