سیٹلائٹ ٹاؤن میں تجاوزات کرنیوالوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کافیصلہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں تجاوزات کرنیوالوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کافیصلہ کر لیا ۔کمشنر نوید حیدر شیرازی کے حکم پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حیدرعلی چٹھہ کی زیر نگرانی ،انکروچمنٹ انسپکٹر عرفان نسیم بٹ ،مون راٹھور نے کارروائی کرتے ہوئے 5شاپنگ مال سمیت دیگر50کے قریب دوکان کے آگے پختہ تعمیرات کو ہیوی مشینری کے ساتھ مسمار کردیا جبکہ مختلف مقامات پر تجاوزات کنندہ کو 40ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
کارپوریشن انتظامیہ نے تجاوزات کنندہ کو وارننگ کرتے ہوئے کہا کہ وہ از خود فوری طور پر تمام روکاٹ پیدا کرنے والی اشیا سمیت دیگر عارضی وپختہ تجاوزات کا خاتمہ کردیں ورنہ محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔