سوسائٹی آف سرجنز گوجرانوالہ کے زیر اہتمام انٹر نیشنل کانفرنس اختتام پذیر

 سوسائٹی آف سرجنز گوجرانوالہ کے  زیر اہتمام انٹر نیشنل کانفرنس اختتام پذیر

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )ملک بھر سے آئے نامور پروفیسرز اورڈاکٹرز نے کہا ہے کہ جدید دور کے مطابق خود کو نہ ڈھالنے والی قومیں ترقی کے سفر میں پیچھے رہ جاتی ہیں۔۔۔

 ہمارے ہاں ڈاکٹر سے تب رجوع کیا جاتا ہے جب بیماری اپنا گھر کر لیتی ہے اگر ابتدائی دنوں میں ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کر لیا جائے تو کئی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوسائٹی آف سرجنز آف پاکستان گوجرانوالہ کے زیر اہتمام انٹر نیشنل سرجیکل کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جینم کینسر ہسپتال کے آڈیٹوریم میں سوسائٹی آف سرجنز آف پاکستان گوجرانوالہ اور پی ایم اے اشتراک سے منعقدہ کانفرنس کے انتظامات مثالی تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں