ڈبلیو ایچ او کے فوکل پرسن ڈاکٹر او نیویا کا وزیرآباد ہسپتال دورہ
وزیر آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈبلیو ایچ او کے فوکل پرسن جنیوا ڈاکٹر او نیویا نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر عبدالرؤف، ڈائریکٹر احمد شفیق، ڈی ایس وی سجاد احمد، ڈپٹی ڈی ایچ او وزیرآباد ڈاکٹر حماد اعظم چیمہ، ایم ایس ڈاکٹر نعیم اللہ گھمن اور ذیشان الیاس بھی ہمراہ تھے ۔
ڈاکٹر او نیویا نے خسرہ اور ویکسینیشن مہم کا جائزہ لیا، ریکارڈ کا معائنہ کیا اور بچوں کے ہاتھوں پر ویکسینیشن لگوانے کے بعد نشان زدہ انگلی کو چیک کیا۔ انہوں نے ٹیم کی محنت، کارکردگی اور خدمات کو سراہا اور مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔