حافظ آباد:خصوصی افراد کے عالمی دن کے سلسلہ میں واک

حافظ آباد:خصوصی افراد کے  عالمی دن کے سلسلہ میں واک

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)خصوصی افراد کے عالمی دن کے سلسلہ میں گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سکول (مریم نواز سکول فار سپیشل چلڈرن سنٹر آف ایکسی لینس ) میں واک کی گئی ۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے واک کی قیادت کی۔

عبدالرزاق نے کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کے اہم اور ذمہ دار رکن ہیں ،انکے حقو ق کا ہر لحاظ سے خیال رکھا جائیگا۔ انکاکہنا تھا کہ گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سکول کے بچوں میں بھی نارمل بچوں کی طرح خداد اد صلاحیتیں موجو د ہیں اور یہ بچے بھی تعلیمی سر گرمیوں اور امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں