سی پی او ایاز سلیم کا دور مارشل لا سے بھی بدتر رہا :میاں طارق

سی پی او ایاز سلیم کا دور مارشل لا سے بھی بدتر رہا :میاں طارق

گھر میں توڑ پھوڑ ، خواتین پر جھوٹے مقدمات ،کاروبار بند ، الیکشن چرانے کے الزامات

عالم چوک (نمائندہ خصوصی )پی ٹی آئی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمود نے کہا ہے کہ تبدیل ہونے والے سی پی او ایاز سلیم کا دور مارشل لا کے دور سے بھی بدتر اور ظالمانہ رہا ،اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر میں ان کی ایما پر بار بار توڑ پھوڑ کی گئی خواتین پر جھوٹے مقدمات درج کئے گئے پولیس نے ہمارے گھر میں غنڈہ گردی کی پولیس کے ذریعے میری اہلیہ راشدہ طارق کا الیکشن چرایا گیا ہمارا خاندان انکے ظلم و جبر کو کبھی نہیں بھول سکے گا،ہم انہیں کبھی معاف نہیں کرینگے ہم عدالت سے انصاف مانگیں گے اگر عدالت سے انصاف نہ ملا تو روز قیامت اللہ کی عدالت میں انصاف  مانگیں گے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھیوں اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے یہ سب کچھ ان کی ایما پر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بزنس کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا ہمارا پٹرول پمپ توڑا گیا،پلازے اور مل کو بھی بند کروا کر ہمیں کروڑوں روپے کا کاروباری نقصان پہنچایا گیا پولیس کی طاقت کا ناجائز استعمال کیا گیا ظلم و جبر کے زریعے ہمیں دبانے کے غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کئے گئے ہم نے تمام ظلم و جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا وقت آئے گا ہم انکے ظلم و جبر اور ناانصافیوں کے خلاف ہر فورم پر انصاف کیلئے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں