ریاستی جبر سے تحریکِ انصاف کا راستہ نہیں روکا جا سکتا:لعل چند ملہی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان تحریکِ انصاف اقلیتی ونگ کے مرکزی صدر لعل چند ملہی نے کہا ہے کہ ریاستی جبر سے تحریکِ انصاف کا راستہ نہیں روکا جا سکتا عمران خان کے ساتھ کل بھی کھڑے تھے آج بھی ہیں۔
اور آگے بھی رہیں گے ظلم و ناانصافی سے مسائل حل نہیں بلکہ کشیدگی بڑھتی ہے عمران خان اور تحریکِ انصاف کے کارکنوں کے خلاف جاری ریاستی جبر ناانصافی اور کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کرتے ہیں پی ٹی آئی ایک محبِ وطن اور جمہوری جدوجہد کرنے والی جماعت ہے جس کے کارکنان جذبہ حب الوطنی سے معمور ہیں مگر انہیں بلاجواز مقدمات اور گرفتاریوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔