گکھڑ سے کامونکے تک میٹرو بس سے سفر آسان ہو گا :وقار چیمہ
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم لیگ ن کے ایم پی اے وقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہیں وہ بلا تعطل عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہی ہیں تا کہ پنجاب کے لوگوں کو بہترین سہولیات میسر آ سکیں انہوں نے کہا کہ گکھڑ سے کامونکے تک میٹرو بس سروس کا افتتاح عوام کے لیے بہترین اور آسان سفری سہولیات کا سبب بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی اور صوبائی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، ہر ایم پی اے اپنے اپنے علاقوں میں عوامی فلاح کے منصوبے مکمل کروا رہے ہیں آج گوجرانوالہ آمد پر وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا بھرپور استقبال کریں گے ۔