ڈی پی او حافظ آ باد کامران حمید کا دورہ عارف شہید پولیس لائنز
حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )ضلع میں نئے تعینات ہونیوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران حمید نے عارف شہید پولیس لائنز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کوت، متفرق سٹور، آر ایم سی سنٹر، ایم ٹی سیکشن، میس ہال، پولیس ڈرائیونگ سکول، ریسٹ ہاؤس اور ایلیٹ بیرکس سمیت تمام اہم شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
ڈی پی او حافظ آباد نے افسر وں سے بریفنگ لیتے ہوئے سامان کی موجودگی، ریکارڈ سسٹم، گاڑیوں کی ورکشاپ، تربیتی سہولیات اور رہائشی کمروں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔