وزیرآباد کے مریم نواز ہسپتالوں میں آئی کیمپس کا انعقاد
احمد نگر چٹھہ(نمائندہ دنیا )ضلع وزیرآباد کے 12مریم نواز ہسپتالوں میں18دسمبرتک الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کے تعاون سے فری آئی کیمپ لگا ئے جائیں گے ،فری کیمپ میں مریضوں کو چیک اپ کے بعد مفت ادویات،گلاسزبھی فراہم کئے جائیں گے ۔
ایک روزہ فری آئی کیمپ مریم نواز ہسپتال احمد نگر میں لگایا گیا، فری آئی کیمپ کی قیادت منیجرراجہ راحیل نے کی جبکہ ڈاکٹر جواد اعوان سمیت دیگر عملہ نے شوگر بلڈ پریشر اور آنکھوں کے مفت معائنہ کے بعد 586مریضوں کو مفت ادویات اور گلاسز د ئیے ۔