گجرات:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ‘24گھنٹے میں 1748 چالان

گجرات:ٹریفک قوانین کی خلاف  ورزی ‘24گھنٹے میں 1748 چالان

گجرات(سٹی رپورٹر )وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے احکامات کی روشنی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس گجرات کاضلع بھرمیں کریک ڈاؤن جاری رہا ، گزشتہ 24گھنٹے میں 1748افراد کے چالان کیے گئے جن میں 77کے خلاف مقدمات کااندراج کیاگیا۔

 سب سے زیادہ بغیرہیلمٹ کے 1271چالان کیے گئے اسی طرح ون وے کی خلاف ورزی کے 35 ، دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے 28، کالے ،رنگدار شیشے استعمال کرنیوالی گاڑیوں کے 75، اوور لوڈنگ کے 5، کم عمرڈرائیورزکے 38، غیرنمونہ نمبرپلیٹس استعمال کرنیوالوں کے 71،بغیرلائسنس ڈرائیونگ کے 177 ،غلط پارکنگ کرنے پر36 ، غیرمحفوظ گاڑیوں کے 9چالان کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں