حافظ آباد:ماڈل بازار میں ریڑھی نہ لگانے پر کارروائی
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حکومت پنجاب کی ہدایت پر مقررہ ماڈل ریڑھی بازار میں ریڑھیاں نہ لگانے والوں کے خلاف کارروائیاں شرو ع کر د ی گئیں۔ ممنوعہ جگہ پر ریڑھیاں لگانے پر 4افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ ،میونسپل کمیٹی حافظ آباد کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر اور شاہراہوں پر ماڈل ریڑھی بازار قائم کیے گئے ہیں اور تمام ریڑھی بانوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ انہی بازاروں میں ریڑھیاں لگائیں گے تاہم گوجرانوالہ روڈ جیسے ٹریفک کی روانی اور عوام کی سہولت کے لیے ریڑھیوں کے لیے ممنوعہ قرار دیا گیا ہے وہاں پر محمد منیر ،حیدر علی ،کاشف اور عمران شاہ نے ریڑھیاں لگا رکھی تھی جنہیں کئی بار وہاں ریڑھیاں لگانے پر وہاں منع بھی کیا گیا لیکن وہ باز نہ آئے اور میونسپل کمیٹی کے انفورسمنٹ عملے سے گالم گلوچ کر تے ہوئے دھمکیاں بھی دیں جس پر انفورسمنٹ انسپکٹر شکیل اصغر کی درخواست پر پولیس تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔